پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ماٹن کلاں میں کوئلے کی کان کی چھت گرگئی جس میں مزدور دب گئے۔ افسوسناک حادثہ مارٹن بگڑی نمبر 5 کی کان بیٹھ جانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں گل محمد اور محمد عباس نامی نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا، حادثہ میں متعدد مزدور زخمی ہو گئے، امدادی ذرائع کے مطابق مائن کی گہرائی 700 سے 800 فٹ ہے، 3 افراد کو زندہ ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سالٹ رینج میں مائن حادثات ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث معمول بن چکے ہیں۔ سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح حال کا مطالبہ کیا ہے۔