الیکشن ہوتے نظرنہیں آ رہے، سازشی ٹولے کو ٹکٹ بتائے بغیر دے دیاگیا۔ راجہ یاور کمال

0

سوہاوہ: ڈومیلی میں سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال نے علاقہ ڈومیلی کی پانچوں یوسی سے سینئر قیادت کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں سینئر قیادت کیساتھ کارکنان کی بھی بڑی تعداد پہنچ آئی، میٹنگ جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔

اس موقع پر راجہ یاور کمال نے شرکاء سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے دکھ اس بات کا ہوا کہ جو عمران خان نے مجھے کہاآپ کا مقابلہ مافیا کیخلاف ہے آپ اپنے حلقے میں بھرپور کمپین کریں، بعد میں سازش ٹولے کو ٹکٹ بتائے بغیردے دیاگیا، اگرکسی اور ورک کو ٹکٹ دیتے یا مجھے بتا کر دیتے تو دکھ نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی تو بات ہے الیکشن ہوتے نظرنہیں آ رہے، اللہ کے فضل سے امید ہے عمران خان نظرثانی کریں گے، مجھے مشکل وقت میں بڑی آفرز آئی لیکن عوام نے منتخب کیا ان کو دھوکہ نہیں دے سکتا تھا اور عمران خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

راجہ یاور کمال نے کہا کہ آج علاقہ ڈومیلی کی غیور عوام نے بتا دیا کہ ہم اپنے بھائی کیساتھ کھڑے ہیں جس پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ علاقے کی ترقی کیلئے چوہدری ثقلین کے 20 سالہ دور میں اتنے کام نہیں ہوئے جتنے میں نے محنت کوششوں سے چار سال میں کروائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بندے کی وجہ سے جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کو نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سینئر قیادت محمود مرزا جہلمی، ندیم افضل بنٹی، چوہدری زاہداختر اور دیگر جو لیڈر پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ گئے، ہر کسی کے دھڑے ہیں ان بندوں کے جانے سے پی ٹی آئی کو دھجکا لگاہے اور میں دعوے کیساتھ کہتاہوں یہ منڈی سے بھتہ لیتے تھے جو میں نے ختم کرایا، آج منڈی والے دعائیں دیتے ہیں۔

اس سے قبل جلسہ میں پہنچنے پر تمام مہمانوں کا کا شاندار پھول نوٹ نچھاور کرکے استقبال کیاگیا جس میں راجہ عامر نواز کیانی، راجہ معروف عابد، راجہ رؤف کیانی، ملک اشفاق احمد، راجہ افضال کیانی، راجہ ضیاء اللہ، راجہ محمد انور کیانی، چوہدری برکات، ٹھیکیدار منیر احمد سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر دیگر نے بھی مختصر خطاب کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.