جہلم سے دو افراد کی لاشیں برآمد، ڈی پی او جہلم موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں شہری کی ڈیڈ باڈی ملنے کا معاملہ پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ خود موقعہ پر پہنچ گئے۔
ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد بھی ڈی پی او جہلم کے ہمراہ ہیں، مقتول کی شناخت شعیب حسن کے نام سے ہوئی ہے،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا ،موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔
تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں شہری کی ڈیڈ باڈی ملنے کا معاملہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ خود موقعہ پر پہنچ گئے
ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجباد بھی ڈی پی او جہلم کے ہمراہ ہیں
مقتول کی شناخت شعیب حسن کے نام سے ہوئی ہے
نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے pic.twitter.com/9AtIBzQWX8
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) March 1, 2023
دوسری ڈیڈ باڈی تھانہ سول لائنز کے علاقہ سے ملی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز معہ پولس ٹیم موقعہ پر پہنچ گئیں اور فرانزک ٹیموں کو موقع پر طلب کیا گیا، ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام زاویوں سے تحقیقات کی جائیں گی۔