عید کے دنوں میں ریسکیو 1122 جہلم نے 76 لوگوں کو ریسکیو کیا۔ انجینئر سعید احمد

0

جہلم: عیدالفطر کے اس پرمسرت موقع پر جہاں پر لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے رہے وہیں پر عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ریسکیورز عوام کی خدمت کے لیے موجود رہی۔

ریسکیو اہلکار دن ہو یا رات 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے لئے اپنی خدمات پیش کر تے رہے، عید کے دنوں میں اب تک 80 ایمرجنسیز پر رسپانس کر کے 76 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا جن میں سے روڈ ٹریفک حادثات کی تعداد 27 رہی اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 29 ہے جبکہ 2 افرد موٹر بائیک کے حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو اہلکار بھی عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہے، عوام الناس کو چاہیے کے دوران سفر احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.