جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی ملے مضر صحت گوشت کی دھڑلے سے فروخت جاری

0

جہلم: محکمہ لائیوسٹاک ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لا پرواہی کی بناء پرشہر سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی ملا مضر صحت گوشت دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے گوشت کی قیمت 1300 روپے اور گائے کا گوشت 650روپے فی کلو مقرر ہے لیکن شہر سمیت ضلع بھر کے با اثر قصاب چھوٹا گوشت 1800 روپے جبکہ موٹا گوشت 800 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں، اکثر قصاب سلاٹر ہاؤس کی بجائے متعلقہ ذمہ داران کی سرپرستی کیوجہ سے اپنے اپنے ڈیروں پر ہی مادہ جانور ذبح کرلیتے ہیں۔

واضح رہے کہ قصابوں کے پھٹوں اور دکانوں پر بغیر جالی کے نکاسی آب کے گندے نالوں کے اوپرقائم دکانوں پر گوشت لٹکا دیا جاتا ہے جس پر مکھیاں ، مچھروں سمیت دیگر حشرات الارض بھنبھناتے دکھائی دیتے ہیں۔

رہی سہی کسر سڑکوں پر سے اٹھنے والی مضر صحت دھول مٹی نکال دیتی ہے ، جبکہ لاغر اور بیمار جانوروں کا پانی ملا گوشت شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کر کے بلا خوف و خطر تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے بااثر قصابوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.