پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے سینئر صحافی یونس شہباز کے پوتے اور سینئر صحافی سلیمان شہباز کے بیٹے آرون شہباز نے کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ، پوزیشن حاصل کرنے پرسکول پرنسپل کی طرف سے میڈل دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے سینئر صحافی یونس شہباز سابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے پوتے اور سینئر صحافی ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد سلیمان شہباز کے بیٹے آرون شہباز نے سمارٹ سکول کھیوڑہ میں اپنی کلاس کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام سمارٹ سکول کھیوڑہ کیمپس میں کیا گیا جس میں والدین اور علاقہ بھر سے معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر آرون شہباز اور صارم رضوان سمیت اچھی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو میڈلز پہنائے گئے۔ عوامی سماجی حلقوں نے یونس شہباز اور سلیمان شہباز کو آرون شہباز کو سکول میں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔