ضمنی انتخاب حلقہ این اے 67؛ دس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار، حتمی لسٹ جاری

0

پنڈدادنخان: ضمنی انتخاب، کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال و اعتراضات، تمام دس امیدواروں کے کاغذات درست قرار، حتمی لسٹ جاری، سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی پر اعتراضات مسترد، کاغذات درست قرار دے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 67 جہلم ٹو کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی فارم پر اعتراضات و سکرونٹی کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، چوہدری عابد اشرف جوتانہ، میجر فیض احمد فیض، پیر حمزہ کرمانی، چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ، حافظ قاری محمد اعجاز، راجہ سہیل ارشد، صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ، راجہ طالب مہدی خان سمیت سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے کر حتمی لسٹ جاری کر دی گئی۔

سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان پر ایڈووکیٹ کرنل (ر) انوار خان آفریدی کی طرف سے اعتراضات داخل کرائے گئے تھے جن کی سماعت ریٹرننگ آفس میں ہوئی، وکلاء کی جانب سے دلائل کے بعد نوابزادہ مطلوب مہدی خان پر اعتراضات مسترد کرکے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے۔

حلقہ این اے 67 جہلم ٹو میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو منعقد ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.