راولپنڈی: تھانہ واہ کینٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کر کے مسروقہ 08 موٹر سائیکل برآمدکر لئے۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث افضال گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ افضال اور لیاقت شامل ہیں۔
ملزمان سے مسروقہ 8 موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔