پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت پاکستان کی مضبوط ترین سیاسی علامت ہیں۔ چوہدری نذر حسین گوندل

0

جہلم: چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری وفاق پاکستان کی مضبوط ترین سیاسی علامت ہیں، آصف علی زرداری نے مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر علیحدگی پسند قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیا۔

جہلم کے حلقہ پی پی 27 سے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل نے پارٹی کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 27 میں پارٹی نے قیادت کی سفارش پر مجھے ٹکٹ جاری کر کے مجھے اعزا ز بخشا ہے، میں پارٹی قیادت کے اس احسان کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکروں اور بالخصوص تحصیل پنڈدادنخان کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدورو ں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ لوگ مہنگائی، بیروزگاری کے ہاتھوں سخت تنگ آچکے ہیں اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر اپنی شاندار روایات کے مطابق مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے کارکنان سمیت محنت کش طبقہ کے ساتھ ہیں، ہم کبھی بھی غریبوں کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.