جہلم میں موٹرسائیکل سوار زیر تعمیر پلی سے نیچے گر کر جاں بحق، ایک نوجوان زخمی

0

جہلم میں دو موٹرسائیکل سوار نوجوان زیر تعمیر پلی سے نیچے گر گئے، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 نے زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ بگا سعیلہ کے قریب اندھیرے کی وجہ سے دو موٹرسائیکل سوار تیز تعمیر پلی سے نیچے گر گئے جس کے نتیجہ میں 18 سالہ محمد احمد ولد عباس سکنہ سنگھوئی موقع پر جاں بحق اور 19 سالہ اسد علی ولد سعید سکنہ سنگھوئی شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.