جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل چور، شہری کو زخمی اور بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار

0

جہلم: ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم کی بڑی کارروائی، 3 یوم قبل نجی کالج کے باہر فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم سمیت منشیات فروش، موٹر سائیکل چور اور بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزم بلال نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 3 یوم قبل فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، منشیات فروش ملزم جمیل عرف جمیلوں کو گرفتار کر کے 1 کلو 318 گرام چرس برآمد کر لی۔

ایک اور اہم کارروائی میں ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کر کے 03 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے جبکہ فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اعجاز احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کے عزت اور جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو اہم کارروائیاں کرنے پر شاباش بھی دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.