ڈپٹی کمشنر جہلم کا دورہ دارالامان، مختلف حصوں کا معائنہ، دارالامان میں مقیم خواتین سے گفتگو

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ دارالامان، مختلف حصوں کا دورہ، دارالامان میں مقیم خواتین سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز دارالامان جہلم کا دورہ کیا۔ جہاں سوشل ویلفیئر آفیسر اور سماجی کارکن فرحت کمال ضیا نے ان کا استقبال کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے دستیاب سہولتوں بارے استفسار کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نے دارالامان بارے ڈپٹی کمشنر کو بریف کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.