سپریم کورٹ نے جہلم میں ٹیکسٹائل مل کیلئے شہریوں سے زبردستی لی گئی زمین نیلامی سے روک دیا

0

جہلم: سپریم کورٹ نے جہلم میں ٹیکسٹائل مل کیلئے شہریوں سے زبردستی لی گئی زمین واپسی کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو زمین کی فروخت سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جہلم میں ٹیکسٹائل مل کیلئے شہریوں سے زبردستی لی گئی زمین واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو زمین نیلام کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو جہلم میں قیمتی زمین کو فروخت سے روک دیا، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکم امتناع جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.