نوجوان نسل کو اپنی روایت اور ثقافت سے روشناس کروانا ضروری ہے۔ سمیع اللہ فاروق

0

جہلم: پنجابی ثقافت کو پروان چڑھانا خوش آئند ہے نوجوان نسل کو اپنی روایت اور ثقافت سے روشناس کروانا ضروری ہے طلبا و طالبات ہمارا مستقبل ہیں ان کو اپنی ثقافت کی خصوصیات سے آگاہ کرکے ہم اپنے کلچر کو نئی نسل میں منتقل کر رہے ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم میں پنجابی ثقافت ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کالج طالبات کی جانب سے پیش کئے گئے ٹیبلو پر طالبات کو شاباش دیتے ہوئے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور پنجابی ثقافت کے حوالے سے سٹالز کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان ہمارا فخر ہے اس کو بولنے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہیں ہونی چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کالج کے لیے 50 ہزار روپے عطیہ دیا۔

اس موقع پر ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، عبدالغفور چوہان، چوہدری فرحت کمال ضیا اور دیگر موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.