دینہ: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی جہلم پولیس کی پہلی خاتون ایس ایچ او نازیہ کوثر دم توڑ گئیں

0

دینہ: گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے جھلس جانے والی پولیس انسپیکٹر 8 روز علاج کے بعد دم توڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پولیس کمپلینٹ ہراسمنٹ سیل انسپیکٹر نازیہ کوثر 8 روز قبل گھر کے کچن میں بچے کے لیے دودھ گرم کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے کے سبب بری طرح جھلس گئی تھیں جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں آج انہوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

انسپکٹر نازیہ کوثر کھاریاں ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی میت آبائی گھر کوٹیام دینہ پہنچا دی گئی۔ انہوں نے سوگواروں میں خاوند، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ انسپکٹر نازیہ کوثر نے 21 سال 6 ماہ تک جہلم پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دیں، انسپکٹر نازیہ کوثر ایک فرض شناس آفیسر تھیں، محکمہ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


مرحومہ انسپکٹر نازیہ کوثر کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی علاقہ کٹیام میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحومہ انسپکٹر نازیہ کوثر کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.