سورۃ الرحمٰن میں تمام بیماریوں کا علاج اور شفا موجود ہے۔ پیر سید منشا باد بخاری

0

پنڈدادنخان: سورۃ الرحمٰن میں تمام بیماریوں کا علاج اور شفا موجود ہے ،اب تک 450 سے زائد بازر حسن کی خواتین دین کا راستہ اختیار اور پیر کاکیاں والی سرکار نے ان کی شادیاں کروائی جوکہ اپنے گھروں میں باعزت طریقے سے زندگی گزار رہی ہیں، سورۃ الرحمٰن کی برکت سے پوری دنیا میں لاکھوں مریض شفایاب ہوئے اللہ تعالیٰ سے محبت ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا راستہ ہے۔

یہ گفتگو پیر صفدر علی بخاری کے روحانی جانشین پیر منشا باد بخاری نے تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر صفدر علی بخاری عرف کاکیاں والی سرکار آف ڈھڈی تھل پنڈدادنخان بے اپنی شاہانہ زندگی ترک کرکے گناہ آلودہ زندگیوں میں تبلیغ کا بیڑہ اٹھایا انکا تعلق علاقہ کے ایک معروف سادات اور لین لارڈ گھرانے سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پیر صفدر علی بخاری نے بازار حسن لاہور میں گناہ آلودہ خواتین میں اپنی روحانی تبلیغ شروع کی شروع میں انکو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے اپنی تبلیغ کو جاری رکھا جس کے نتیجہ میں اب تک 450 سے زائد خواتین نے گناہ آلودہ زندگی سے توبہ کرلی اور انکی شادیاں بھی پیر کاکیاں والی سرکار نے کروائی جوکہ اب با عزت طریقے سے زندگی گزار رہی ہیں۔

انہوں نے کہ دین بھٹکے ہوئے لوگوں کو اللہ کی راہ پر لانا عبادت سمجھتا ہوں میرے بابا مرشد نے سورۃ الرحمٰن کو قاری باسط کی آواز میں ریکارڈ کروایا اور لاکھوں کیسٹیں اپنے عقیدت مندوں میں تقسیم کی سورۃ الرحمٰن کی برکتوں نے پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کو شفا یاب کیا دربار پر آنے والے زائرین کو سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی تبلیغ دی جاتی ہے یہاں کوئی ہدیہ نذرانہ نہیں لیا جاتا اور پیر کاکیاں والی سرکار کی کرامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.