دینہ: سراج الحق نے کہا کہ ظالموں جو قرض آپ نے لیے آپ اپنی پراپرٹیاں بیچ کر قرض ادا کرو میرے مزدور، رکشہ ڈرائیور، دوکاندار نے کون سا جرم کیا ہمیں مجبور مت کرو گھروں، جھومپڑیوں، مسجدوں سے باہر نکل کر تمہارے گھروں کا محاصرہ کریں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دینہ میں مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جسم میں ایک چیز رہ گئی ہے وہ روح حکومت چاہتی ہے وہ بھی ہمارے حوالے کرو ، مزید 170ارب روپے کے ٹیکس حکومت لگانا چاہتی ہے شرم کرو غریب کی کیو ں جان نکالنا چاہتے ہو ہم اس منی بجٹ کو نہیں برداشت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قرضے پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، ن لیگ والوں نے لیے میں نے تو نہیں لیے مگر آپ کے اور میرے جسم کے چمڑے سے قرض ادا کروانا چاہتے ہیں ، آئی ایم ایف نے کہا کہ ان کی پراپرٹیوں کو سامنے لایا جائے مگر یہ اپنی پراپرٹیاں اور بنک بیلنس سے ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں رونے دھونے سے کچھ نہیں ملنا میری قوم اپنے حق کے لیے نکلو میں نے ا پنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر ان سے دودو ہاتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دینہ والوں آپ بھی تیار ہو جاؤ۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے دینہ میں مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ریاض ایک ارب پتی ہے اتنا ٹیکس دیتا جتنا ایک مزدور دیتا ہے زرداری ، اسحاق ڈار ، بلاول دیتا ہے شرم کرو آپ نے ملک لوٹا ہے یہ چور75سالوں سے آپ پر حکومت کر رہے ہیں مگر آپ نے بھی دھوکے میں آ کر ان کو ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روٹی ،کپڑا، مکان ، تبدیلی کے نام پر مدینہ کی ریاست کے نام پر حکومت میں آئے انہوں نے کیا کیا اپنے لیے بنگلے ، جہاز ، غریب نے ووٹ دیا اس کے ہاتھ میں مرغی تھمائی اور انڈے تھمائے اور مرغی لے لو انڈے لے لو یہ مسافر خانہ ہے ، یہ لنگر خانہ ہے ، عوام کو ان مسافر خانوں کی ضرورت نہیں یہ ملک ان کا ہے ان کو بنگلوں کی نہیں خوبصورت ملک کی ضرورت ہے ان کو کارخانوں کی ضرورت ہے روزگار کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگ ایک کلو آٹے کے لیے ٹرکوں کے پیچھے کھڑے ہیں یہ کیسا ملک ہے جہاں چینی نہیں ، پیاز نہیں ملتا ، پاکستان کو کس نے جام کیا ، افغانستان کی کرنسی آپ سے اچھی ، بنگلادیش اور دیگر ملک ہم سے بہتر ہو گئے ہیں اور پاکستان کی کرنسی کو کوئی ہاتھ لگانے کے لیے تیار نہیں اگر کسی کے پاس گرین پاسپورٹ ہو تو اسے کہتے ہیں ادھر لائن سے باہر کھڑا ہو جا تمہارا حساب کتاب بعد میں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ہم پہلے نمبر پر اور ترقی میں سب سے آخر پر ، عدالتوں کے بدترین انتظام ان تمام تر بربادی کے ذمہ دار پی ڈی ایم ، پیپلز پاری ، تحریک انصاف ہے یہی تباہی بربادی ہے ، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم بچا سکتے ہیں پاکستان مجھ میں ایک کمی ہے نہ پکڑنا میں سرمایہ دار ، میں کارخانے دار نہیں ہوں آپ میں سے ہوں میرے امیدوار ڈاکٹر قاسم چوہدری ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری یہ آپ کے خادم ہیں آپ نے سب کو دیکھ لیا ، آپ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں اور ملک کو بچائیں ۔