جہلم: آن لائن ڈیجیٹل ایپ کے سب سے بڑے فراڈ میں جہلم شہر سمیت ضلع بھرسے بھی متاثرین سامنے آنا شروع ہوگئے۔
متاثرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جو اب ضائع ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ہر بندہ 5، 6 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کر چکا تھا۔
متاثرین کے مطابق ایپ انتظامیہ نے کچھ دن پہلے رقم ڈبل کرنے کی پیشکش کی، لوگوں نے بغیر سوچے سمجھے مزید ہزاروں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی۔