جہلم: ٹریفک لائسنس بنانا ہوا آسان،انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے انچارج ٹریفک اور ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم مسعود مظہر، آفس سپریڈینٹ صابر نواز اور سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم نے میٹنگ میں آئی جی پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے نئے احکامات افسران تک پہنچائے، شہری ہفتے کے ساتو روز 24/7 ٹریفک دفتر اور پولیس خدمت دفتر میں ڈبل شفٹ میں یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں، ٹریفک لائسنس کے اجراء اور حصول کے لیے فائل سسٹم کو ختم کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک لائسنس بنانا ہوا آسان،
انسپکٹر جنرل آف پولیس کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے انچارج ٹریفک اور ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم مسعود مظہر، آفس سپریڈینٹ صابر نواز اور سٹاف سے میٹنگ کا انعقاد،
ڈی پی او جہلم نے میٹنگ میں آئی جی پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس کے pic.twitter.com/Sl5ZVtk03C
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) April 18, 2023
شہری اب صرف اپنا اصلی شناختی کارڈ اور ادا کی ہوئی مجوزہ فیس لے کر کسی بھی خدمت مرکز جائیں اور لائسنس بنوائیں، اب امیدوار اپنی ذاتی گاڑی ساتھ لے جا کر اس پر بھی ٹیسٹ دے سکتا ہے، ٹریفک دفتر یا خدمت مرکز سے بغیر پریشانی، سفارش یا رشوت کے بغیر اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ٹریفک لائسنس کے حصول کے لیے شہریوں کو متعدد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔