دینہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا میونسپل کمیٹی دینہ کا دورہ، دینہ میں صفائی اور دیگر میونسپل سروسز کو بہتر سے بہتربنایا جائے اور شہریوں کی تمام شکایات کو فوری طور پر دور کیا جائے، ڈی سی جہلم کی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے میونسپل کمیٹی دینہ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آفیسر دینہ اور افسران میونسپل کمیٹی سے دینہ میں میونسپل کمیٹی کی کارکردگی بارے اجلاس طلب کیا، اجلاس میں میونسپل سروسز سے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بلاشبہ میونسپل اداروں کے پاس افرادی قوت، محدود وسائل ہوتے ہیں لیکن دستیاب وسائل کو بہتر حکمت عملی سے استعمال کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے بھرپور کام کرئے، شہر میں سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیا جائے خراب مشینری کو فوری طور پر ٹھیک کرکے استعمال میں لایا جائے۔ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔