جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تفریحی مقامات کا دورہ کیا، انہوں نے ڈیوٹی چیک کی اور پولیس افسران کی خیریت دریافت کی۔
ڈی پی او جہلم نے ایڈوانچر پارک، سٹی تھیم پارک،منگلا کے تفریحی مقام اور قلعہ روہتاس کا وزٹ کیا، ڈی پی او جہلم نے پکٹس پر موجود پولیس اہلکاروں کو بھی چیک کیا اور ملاقات کی، عید کے موقع پر بہترین ڈیوٹیز سر انجام دینے پر پولیس افسران کو شاباش دی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ رمضان المبارک کی طرح عید الفطر کے موقع پر بھی فورس الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔