جہلم پولیس کی چائنیز ورکرز اور ورک سائٹس پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موک ایکسر سائز

0

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر چائنیز ورکرز اور ورک سائٹس پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پنڈدادنخان اور جہلم پولیس نے موک ایکسر سائز کی۔

موک ایکسرسائز ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کھیوڑہ اور سٹی ہاؤسنگ سکیم میں کی گئیں، ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری ہے، موک ایکسرسائز میں مختلف ڈرل ایکسرسائز کی گئی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ چائنیز نیشنل کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.