جہلم: بڑے بڑے دعوے کرنے والے بینک کی برانچ کی اے ٹی ایم مشین اکثر خراب رہنے لگی، یو بی ایل محمدی چوک برانچ کے بینک کے باہر نصب اے ٹی ایم مشین خراب ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو بی ایل محمدی چوک کی برانچ کی اے ٹی ایم مشین خراب پڑی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اے ٹی ایم مشین کے دروازوں پر بینک انتظامیہ نے مشین خراب ہونے کے چارٹ لگا دیئے ہیں، ا ے ٹی ایم مشین کی خرابی کی وجہ سے صارفین بینکوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مشین ایک دن فنکشنل رہنے کے بعد چار دن خراب رہتی ہے جبکہ بینک انتظامیہ نے بھی کبھی سنجیدگی نہیں دکھائی، بینک انتظامیہ کے مطابق ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے سروس معطل رہتی ہے۔ یو بی ایل کی شہر میں موجود دیگر برانچوں کی بھی اے ٹی ایم خراب رہنے لگیں۔
صارفین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا محمدی چوک کی برانچ پر اے ٹی ایم مشین نئی نصب کی جائے تاکہ قرب و جوار کے صارف مشکلات سے بچ سکیں۔