جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، خاتون منشیات سمیت 3 ملزمان گرفتار

0

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خاتون منشیات سمیت 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ نازیہ بی بی کو گرفتار کر لیا،ملزمہ پہلے بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمہ کے قبضہ سے 5 کلو 100 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 2 ہزار روپے برآمد کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم وزیر گل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمدجبکہ تھانہ دینہ پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ کی گئی،ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے غیر قانونی طور مقیم ملزم شاکر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے۔ منشیات فروشی ایک لعنت ہے، جہلم شہر سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.