جہلم شہر میں مختلف ریفلنگ اور سیل پوائنٹس پر ڈیلرز من مانے نرخوں پر گیس فروخت کرنے لگے

0

جہلم: اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث شہر میں مختلف ریفلنگ اور سیل پوائنٹس پر ڈیلرز من مانے نرخوں پر گیس فروخت کرنے لگے۔

اوگرا کی طرف سے گیس کی فی کلو قیمت 60 روپے اضافہ کر کے 264 روپے مقرر کر دی گئی، ایل پی جی سیل پوائنٹس پر 275، 300 تک فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ جس کے باعث گھریلو صارفین کو مالی نقصان کے ساتھ شدید ازیت کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں کو حکومت کی طرف سے مقررہ قیمتوں پر فروخت کرنے کیلئے کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس بھی نظر نہیں آتا، 11 کلو گیس کا سلنڈر 3500 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمے گیس سلنڈرز کے وزن اور نرخوں پر توجہ مرکوز کریں تاکہ شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ایجنسی ہولڈرز کے لائسنس منسوخ کئے جائیں تاکہ شہریوں کو حکومت کے مقررکردہ نرخوں اور وزن کے مطابق ایل پی جی سلنڈرز دستیاب ہو سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.