جہلم پولیس ان ایکشن، چور اور ڈکیت گینگ سمیت 5 ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

0

جہلم پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے چور اور ڈکیت گینگ سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے، مال مسروقہ ، منشیات و اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار اور ٹیم کی اہم کارروائیاں،چوری، موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون، بیٹری اور پیٹر انجن برآمد کر لیا۔

ملزمان کی شناخت طاہر اور وسیم کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون، ٹریکٹر کی بیٹری اور پیٹر انجن برآمدکر لیے، ملزمان کے خلاف رواں سال تھانہ چوٹالہ میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

صدر پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لی جبکہ پتنگ فروش ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 50 پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.