جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار، رائفلز، پسٹلز معہ روندز شراب، پتنگیں اور ڈوریں برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان ستار اور حمایت کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے رائفل 223 بور، رائفل رپیٹر 12 بور معہ روندز برآمدکر الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان عثمان، عاصم اور کامران کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 3 پسٹل 30 بور معہ روندز برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شعبان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل 12 بور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 3 لیٹر شراب برآمدجبکہ پتنگ فروش ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 7 پتنگیں معہ ڈور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم احمر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 2 پتنگیں معہ ڈور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔