فوق شیرباز کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا فواد چوہدری کی جیل سے رہائی پر والہانہ استقبال

0

دینہ سے چوہدری فوق شیرباز کی قیادت میں فواد چوہدری کی اڈیالہ رہائی کے لیے تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد شانہ بشانہ رہی ، فواد چوہدری کی کچہری میں پیشگیوں کے دوران اور رہائی تک والہانہ استقبال کیا جس پر فواد چوہدری کارکنوں کو دیکھ کر حوصلے بلند کرتے رہے، رہائی کے بعد کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مٹھائی تقسیم کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے متحرک رہنما و امید وار برائے قومی اسمبلی چوہدری فوق شیر باز اپنے بھائی فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ کافی متحرک دکھائی دیے اور فواد چوہدری کی کچہری میں ہر پیشگی پر کارکنوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے اور فواد چوہدری کو دیکھ کر ان کا والہانہ استقبال کرتے رہے جس پر فواد چوہدری نے کارکنوں کو دیکھ کر مزید حوصلے بلند کیے اور کارکنوں کی طرف سے والہانہ استقبال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹری کا نشان بناتے رہے۔

گزشتہ رات بھی فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل سے رہائی تک کارکنوں کی کثیر تعداد جس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، ضلعی صدر چوہدری غلام زمرد ، جنرل سیکرٹری فراز چوہدری ، چوہدری فوق شیر باز ، چوہدری محمد انور ، چوہدری محمد ضمیر ، راجہ سرفراز کیانی، مرزا جمشید ، عثمان بٹ ، علی بٹ ، سعدیہ راجہ ،مسعود بٹ ، عاطف بٹ ، چوہدری غلام دستگیر ، چوہدری فراز جھمٹ سمیت تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی اور فواد چوہدری کے رہا ہوتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

فواد چوہدری کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.