جہلم: ڈسٹرکٹ پبلک سکول ضلع جہلم کے بچوں کا مستقبل ہے، اس منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرکے کلاسز اگلے ماہ میں شروع کرنے جا رہے ہیں تا کہ معاشی طور پر کمزور افراد کے بچوں کو بھی معیاری تعلیم میسر آسکے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈی پی ایس جہلم کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں جہلم چیمبر آف کامرس سے خاور شہزاد، ڈاکٹر اسدمرزا، پروفیسر قدرت علی قدرت، سی اوایجوکیشن جہلم اور دیگر افسران موجود تھے۔
اجلاس کو ڈی پی ایس کے تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ضلع جہلم کے بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اعلی معیار کے ڈی پی ایس کو اسی سال مکمل کرکے کلاسزشروع کی جائیں۔