دینہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر ملک محمد علی اعوان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم ملک محمد علی اعوان دینہ شہر میں کاموں کے حوالے سے کافی متحرک تھے۔
مرحوم سابق ایم این اے چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ کے داماد اور سابق چیئر مین وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل ضلع گجرات چوہدری عثمان منظور دھدرا کے بہنوئی تھے۔
مرحوم ملک علی اعوان کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر گجرات خواجگان قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم ، میونسپل کمیٹی دینہ کے فرحت جمیل ، عدیل بٹ، محمد آفتاب ، محمد ارشد و دیگر عملہ اور سابق ایم این ایز،سابق ایم پی ایز سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات نے شر کت کی۔