جہلم پولیس کا پیشہ ور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 4منشیات فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے،
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ریوالور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دینہ پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان بنارس اور اصغر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 16 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
سٹی پولیس نے منشیات فروش ملزم قیصر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت شوکت مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم سے 72 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات/شراب فروشی معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔