مفت آٹے کی بروقت فراہمی اور شہریوں کوسہولت دینے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: مفت آٹے کی بروقت فراہمی اور شہریوں کوسہولت دینے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی یا غفلت نہیں ہونی چاہئے، حکومت کی جانب سے عوام کو جو ریلیف فراہم کیا گیا وہ مکمل طور پر عوام کو پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول، جہلم کینٹ، سلیمان پارس میں بنائے گئے آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی جہلم مبین احسن، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر، سی او میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے سول لائن، بلال ٹاون اور دیگر مقامات پر یوٹیلٹی سٹور ز پر آٹے کی فراہمی کو چیک کیا۔

اس موقع پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی شکایات پیش کیں جس پر انہوں نے کہا حکومتی احکامات کے مطابق جو لوگ پہلے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا احساس پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں وہ 8070 پر میسج کرکے جواب آنے پر آٹا سینٹر آئیں جہاں سرکاری عملہ ان کے شناختی کارڈ کی آن لائن تصدیق کے بعد مفت آٹا فراہم کرئے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر کے 60 یوٹیلیٹی سٹورز پر مفت آٹا فراہمی پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں سے ہر مستحق خاندان کو ایک ماہ کے اندر تین تھیلے آٹا مفت فراہم کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.