سوہاوہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے پرانے جیالے، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کے سکیورٹی کے رکن طارق غوری رضائے الہی سے سوہاوہ میں انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نمازجنازہ میں ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جہلم چوہدری تسنیم ناصر گجر، مرزا عبدالغفار بیگ، جیالوں سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر کی قیادت میں وفد نے قبر پر پھول چڑھائے۔ خصوصی دعائے مغفرت کی، پاکستان پیپلزپارٹی نارتھ جرمنی کے جنرل سیکرٹر ی اورنگ زیب چوہدری نے طارق غوری کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔