محکمہ جنگلات جہلم کی ایک بڑی کارروائی، قیمتی لکڑی کی چوری ناکام بنا کر ٹرک قبضہ میں لے لیا

0

جہلم: محکمہ جنگلات جہلم کی ایک بڑی کارروائی، قیمتی لکڑی کی چوری ناکام بنا کر ٹرک قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جہلم سدھیر مغل کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی ایف او وقاص شاہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چیڑ کی انتہائی قیمتی لکڑی کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور چیڑ سے بھرے ٹرک کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، پکڑی جانے والی لکڑی کی مالیت لاکھوں میں ہے۔

سدھیر مغل نے اس حوالے سے بتایا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے، جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.