دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ہارون الرشید نے دینہ کے شہریوں میں ٹریفک آگاہی مہم کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کیے۔
شہریوں کو ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے ہدایات فراہم کی گئیں، مختلف مقامات پر ٹریفک آگاہی اور پولیس ڈرائیونگ سکول کے بینرز آویزاں کیے گئے، تیز رفتاری اوور ٹیکنگ حادثات کا باعث بنتی ہے جس سے آپ کی جان جا سکتی ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت،موٹر سائیکل سوار حادثات میں عمومی چوٹ سر پر لگنے کا اندیشہ ہوتا ہے جس سے موت واقع ہو جاتی ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں۔