پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ للِہ ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ڈرائیور محمد نعیم ولد حلیم مرحوم قوم پتھیال للِہ ہندوانہ کو قتل کر دیا۔
نامعلوم ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔