مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے اس کو پوری توجہ سے سرانجام دینا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: مردم شماری اہم قومی ذمہ داری ہے اس کو پوری توجہ سے سرانجام دینا چاہئے تاکہ ملکی وسائل کی تقسیم اور بڑھتی آبادی جیسے مسائل سے نکلنے میں مدد مل سکے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی جہلم نے اپنی رہائش گاہ کے باہر عملہ مردم شماری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے جو آن لائن ریکارڈ کو محفوظ کرنے پر مشتمل ہو گی خانہ شماری و مردم شماری کا کام ملک کی معیشت کو درست سمت میں لے جانے میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری کے نتائج ہمارے وسائل اور اخراجات کو بہتر طریقے سے جاننے کے لئے مدد گار ہوتے ہیں اس لئے تمام عملہ مردم و خانہ شماری کی ذمہ داری ہے کہ وہ پوری توجہ اور بالکل درست اعداد و شمار کو مرتب کریں اور اس میں کسی قسم کی غلطی نہ ہونے پائے ملکی مستقبل اور ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل کے لئے تمام ریکارڈ بالکل درست ہونا ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ اس مردم شماری میں ضلع جہلم کو 1250 سے زائد بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں 800 سے زائد سرکاری نمائندوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو گلی گلی اور محلے محلے جا کر اس کو کام کو مکمل کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مردم شماری کے عملہ کے ساتھ پاک فوج اور پنجاب پولیس کی سیکورٹی ڈیوٹی لگائی ہے۔ تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ عملہ مردم شماری کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ان کو مکمل اور درست معلومات فراہم کرکے اپنی قومی ذمہ داری سرانجام دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.