ڈی پی او جہلم ناصر محمود کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

0

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ڈی پی او جہلم نے سائلین کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے، انہوں نے متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری و کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.