دینہ: حلقہ پی پی 25 کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال کی لاہور میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات اور حلقہ پی پی 25 کے ٹکٹ کے لیے انٹرویو مکمل کیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 25 کے سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں پی پی 25 کے ٹکٹ کے لیے انٹرویو مکمل کیا۔
بعد ازاں راجہ یاور کمال نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنے حلقے میں الیکشن کی تیاری شروع کر دی، ان کی ہدایت پر ہم نے عمل شروع کر دیا ہے اور اللہ کی دعاؤں سے حلقہ پی پی 25 کا ٹکٹ صرف میرا ہی ہو گا، جس سے ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔