پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دورہ پنڈدادنخان، محرم الحرام کے حوالے سے مختلف امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا جائزہ، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی خان انور علی کانجو اور ڈی ایس پی کے ہمراہ محرم الحرام میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام انتظامات بہتر سے بہتر بنانے اور عزاداروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ڈھوک سناڈا، عبداللہ پور اور دیگر مقامات پر لائسنس داروں اور انتظامیہ امام بارگاہوں سے ملاقاتیں کیں اور عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے ان کی تجاویز و شکایات بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے اور عشرہ محرم میں ہر لحاظ سے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔