دینہ میں پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی، پٹرول ایجنسی سیل

0

دینہ میں پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر نکودر دینہ میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پاکستانی چوک ٹھیکریاں روڈ پر قائم پٹرول ایجنسی میں اچانک آتشزدگی کے بعد انتظامیہ کی آنکھیں کھل گئیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے نکودر تحصیل دینہ میں پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ایک فلنگ اسٹیشن کو سیل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.