دینہ کے قریب اجرتی قاتل فیصل پہلوان پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

0

دینہ کے قریب اجرتی قاتل فیصل پہلوان پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی غلہ منڈی میں تاجر باپ بیٹے ناصر اور یامین کو قتل اور سلیمان پارس میں دو افراد احسان اور فیصل کو زخمی کرنے والا ملزم فیصل پہلوان پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں دینہ کے قریب ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس پارٹی ملزم فیصل خان عرف فیصل پہلوان کو برآمدگی کےلئے لے کر جا رہی تھی کہ تھانہ منگلا کے علاقہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ساتھی ملزم فیصل خان شدید زخمی ہو گیا، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بجق ہو گیا جبکہ ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

یاد رہے کہ ملزم فیصل پہلوان اجرتی قاتل تھا جو قتل، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، فیصل پہلوان نے کچھ عرصہ قبل اپنی بیوی کو بھی قتل کیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی سی آئی اے پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے، ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں تیزی لائی جائے، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.