جہلم: والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا، اقدام قتل کا ملزم اور شہری کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

0

جہلم: ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کی اہم کارروائیاں، والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے سمیت اقدام قتل کا ملزم اور شہری کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

مدعیہ مقدمہ نے تھانہ صدر درخواست دی کہ میرے بیٹے کامران نے مجھ پر تشدد اور زدو کوب کیا اور گھر سے نکال دیا، ایس ایچ او صدر نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا۔

ایک اور اہم کارروائی میں ایس ایچ صدر اور ٹیم نے اقدام قتل کے جرم میں ملوث زاہد نامی تیسرا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم نے تیز دھار آلے کے وار سے صہیب نامی شہری کو زخمی کیا تھا جبکہ ایک اور کارروائی میں شہری کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او صدر اور ٹیم کو اہم کارروائیاں کرنے پر شاباش بھی دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.