جہلم: شہر میں18ویں روزے کو بھی سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی عروج پر رہی۔
سرکاری نرخ ناموں کے مطابق آلو 58روپے کی بجائے 70روپے،پیاز دوجہ اول86کی بجائے90سے 100،ٹما ٹر درجہ اول75کی بجائے90 سے100،لہسن دیسی150کی بجائے200سے250،ادرک تھائی لینڈ610کی بجائے650، میتھی22کی بجائے50،بینگن45کی بجائے70روپے کلو تک فروخت ہوئی۔
بند گوبھی25کی بجائے,50پھول گوبھی58کی بجائے80روپے،شملہ مرچ60کی بجائے90،شلجم25کی بجائے50، مٹر165کی بجائے220،کریلا 70کی بجائے90،سبز مرچ اول50کی بجائے100روپے کلو دستیاب ہے۔
پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول300کی بجائے350،کیلا سپیشل درجن210کی بجائے350 درجن، امرود200 روپے کی بجائے 250روپے،،اسٹابری اول210کی بجائے350،خربوزہ اول 105کی بجائے130،جبکہ کھجور ایرانی 700 روپے کی بجائے800روپے کلو تک فروخت ہوئی۔