جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم کی اہم کارروائیاں،تاش پر جواء کھیلنے والے قمار باز ملزمان سمیت موٹر سائیکل چور ملزمان، پولیس لائٹس لگا کر خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والا اور پتنگ فروش ملزمان گرفتار،مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تاش پر جواء کھیلنے والے 11 ملزمان میں عابد، یونس، قیصر، عامر، ندیم، ارشد، راشد، شکیل، قدیر، ناظم اور انجم شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی 33710 روپے، 7 موبائل فون اور آلات قمار بازی برآمدکر لی گئی۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان بلال، عاقب اور صفران کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مسروقہ 3 موٹر سائیکل اور پانی والی موٹر برآمد کر لی۔
ایک اور اہم کارروائی میں ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے تیز رفتاری سے کار چلا کر اور پولیس لائٹس لگا کر خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ملزم شمس ریاض کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پولیس لائٹس والی گاڑی برآمدکر لی جبکہ 3 پتنگ فروش ملزمان عثمان، قمر اور یاسر کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 360 پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہجہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو اہم کارروائیاں کرنے پر شاباش بھی دی۔