مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ڈی او ای عبدالحفیظ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایات پر 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں، خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس منعقد کروائی گئی، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریر اور کشمیری عوام کی حالت زار خوبصورت ٹیبلو کے ذریعے پیش کیے۔

ڈی او ایجوکیشن عبدالحفیظ نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلباء کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کریں اور دنیا بھر میں اسے اجاگر کرنے کا اہتمام کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.