جہلم: محکمہ زراعت آفیسرڈاکٹر بشریٰ صدیق پی پی پیسٹ وارنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈر تحصیل جہلم نے گزشتہ روز تھانہ کالا گجراں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بازار کالا گجراں میں قائم پنسار و کریانہ سٹور اینڈ ڈرائی فروٹ شاپ میں گواہ محمد رمضان کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر دکان پر چھاپہ مار کر زرعی ادویات جو کہ بغیر محکمانہ اجازت نامہ، ڈیلر شپ، انوائس، سٹاک رجسٹریشن میمو کے فروخت کی جارہی تھیں کی موقع پر تلاشی لے کر بر آمد کر لیں۔ زرعی ادویات کو گواہ کی مدد سے موقع پر قبضہ میں لے کر فارم نمبر 11 پر سیریل نمبر 1-2 پر تفصیل درج کر کے فرد مقبو ضگی مرتب کیا جس کی ایک کاپی موقع پر موجود ملزم مذکورہ دکاندار کو وصول کرائی ملزم نے مذکور نے دفعات 21-A بمطابق پیسٹی سائیڈ آرڈائیٹس 1971 ترمیم شدہ 1997 امنڈ منٹ ایکٹ 2012 امنڈ منٹ رولز 2018 (29 (1)11 کی خلاف ورزی کی ہے جس پر تھانہ کالا گجراں کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری محمد تنویر طاہر نے زیر دفعہ 1971-21-A کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین
- الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے
- مفت آٹے کے نام پر حکومت کی شعبدہ بازیاں، غریب شہریوں کو ذلیل و خوار کیا جانے لگا
- صحت کی سہولیات کی بروقت اور بلا امتیاز فراہمی ہمارا فرض ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم
- جہلم میں سڑک پار کرنے والی خاتون ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر شدید زخمی
- گولپور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، فوٹو سیشن سے کام نہیں چلے گا۔ حاجی ناصر محمود للِہ
- سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام
- جہلم پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 اشتہاری مجرمان گرفتار
- ضلع جہلم کے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز
- شجرکاری مہم میں ضلع جہلم انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ثاقب محمود
- مفت آٹے کی فراہمی کی چیکنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ
Get real time updates directly on you device, subscribe now.