پنڈدادنخان: وادی توبر کھیووڑہ کے قریب حادثہ، پہاڑی تودا گرنے سے کرین مشین آپریٹر سمیت ملبے تلے دب گئی، کرین آپریٹر جاں بحق، ایک مزدور زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے علاقہ وادی توبر میں ایک پرائیویٹ کمپنی کی کرین پتھر کاٹنے کے دوران پہاڑی سے نیچے گر گئی اور پہاڑی سے پتھر آ کر اس کے اوپر گرے جس کی وجہ سے کرین آپریٹر کا ڈرائیور پتھروں کے نیچے دب گیا۔
حادثہ سے کرین آپریٹر 22 سالہ ذیشان علی ولد محمد عارف سکنہ پنڈدادنخان ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گیا، حادثہ میں ایک مزدور زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی مزدور کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔