میونسپل کمیٹی جہلم کی لوڈ ٹرالیوں نے شہر کو گندہ کرنے کی ٹھان لی

0

جہلم: میو نسپل کمیٹی جہلم کی کو ڑا کر کٹ اٹھا نے والی ٹرالیوں نے شہر کی سڑکوں پر کو ڑا کر کٹ گرانے کی ٹھان لی۔

فلتھ ڈپو سے ٹرالی بھر نے کے بعد اسکو کور نہیں کیا جا تا نہ ایسا انتظام کیا جا تا ہے کہ کوڑا کر کٹ راستے میں نہ گرے بلکہ اتنی تیز رفتاری سے ڈرائیو نگ کی جا تی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹر یکٹر ٹرا لی نہیں بلکہ ریگستان کا جہاز ہے ۔

سارا جمع شدہ کو ڑا کر کٹ تیز رفتاری کی وجہ سے سڑکوں پر گر نا شروع ہو جاتا ہے اور آخری پوا ئنٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی ٹرا لی خا لی ہو جاتی ہے اور میو نسپل کمیٹی کا کام ختم ہو جا تا ہے۔

تیز رفتار اور غفلت و لا پرواہی سے ڈرائیو نگ کر نے پر شہر یوں کو جا ن کے لالے پڑ جا تے ہیں۔ متعدد بار نشاندہی کے با وجود میو نسپل کمیٹی ٹس سے مس نہ ہو ئی اور بد ستور یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔

شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور میو نسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فلتھ ڈپو سے کوڑا کر کٹ اٹھانے والی ٹرالیوں کو کور کر نے کا بندوبست کیا جا ئے اور کو ڑا اٹھا نے کا ٹائم مقرر کیا جا ئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.