جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں کمسن بچے محنت مزدوری کرنے لگے

0

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں کمسن بچے محنت مزدوری کرنے لگے، چائلڈ لیبرکے ذمہ داران کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ورکشاپوں، ہوٹلوں، دکانوں بھٹوں، گھروں میں کم عمر بچوں سے سرعام مزدوری لی جانے لگی۔ ضلعی انتظامیہ حکومت کی طرف سے بنائے گئے چائلڈ لیبر ایکٹ پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر نا کام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں کمسن بچوں سے جبری محنت مشقت لینے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے کم عمر بچے ہوٹلوں، ورکشاپوں، دکانوں، بھٹہ خشت اور گھروں میں سر عام محنت مزدوری کرتے دیکھے جا سکتے ہیں ان کمسن مزدور بچوں پران جگہوں پر تشدد اور انہیں جنسی ہراساں کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے محکمے اور قوانین تو بنا دیتی ہے لیکن ان قوانین پر اداروں کے ذمہ داران عملدرآمد کروانے کی بجائے لمبی دیہاڑیاں لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس طرح یہ قوانین صرف کاغذی کارروائیوں تک ہی محدود ہوکر رہ جاتے ہیں۔

شہر کی سماجی رفاعی، فلاحی، شہری تنظیموں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے چائلڈ لیبر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.